11 جنوری 2014 - 20:30
شام: سعودی حکومت دہشت گردی کے جوہڑ میں ناک تک ڈوبی ہوئی ہے

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب ڈاکٹر بشار الجعفری نے سعودی عرب کو شام میں دہشت گردی کرنے اور اس ملک میں دہشت گرد بھجوانے کے سلسلے میں مورد الزام ٹھرایا اور کہا کہ سعودی حکومت دہشت گردی کے جوہڑ میں ناک تک ڈوبی ہوئی ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری نے کہا: سعودی حکومت افراد کو دہشت گردانہ اقدامات کی ترغیب دلاتا ہے، "جہاد" کے مقدس نام سے ناجائز فائدہ اٹھا کر دہشت گرد ہماری سرزمین میں بھجواتی ہے، "جنسی جہاد" جیسا طوفان بد تمیزی بپا کرتی ہے اور فحاشی کی ترغیب دلاتی ہے جس سے متعلق واقعات کو سن کر انسان شرم کے پسینے میں شرابور ہوجاتا ہے؛ سعودی حکمران غلاظتوں کے اس جوہڑ میں ڈوب گئے ہیں اور ہمارے عوام کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔  انھوں نے اپنے بیان کے لئے ثبوت کے طور پر قاہرہ میں سعودی وزير خارجہ سعود الفیصل کا حوالہ دیا تھا جنہوں نے قاہرہ میں دو بار دہرا کر کہا تھا کہ "سعودی عرب شام مخالف تنظیموں کو اسلحے سے لیس کررہا ہے"۔ بشار الجعفری نے کہا: سعودی وزیر کا یہ موقف شام میں آل سعود کی کھلی مداخلت کا مسلّمہ ثبوت ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا: سعودی عرب شام میں دہشت گردی اور کشت و خون کی حوصلہ افزائی کررہا ہے اور سعودیوں کے زیر سرپرستی شام میں لڑنے والی تنظیم "جبہۃالاسلامیہ" ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭